لاہور: (دنیا نیوز) زاہد نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف سے وہیل چئیر کی درخواست کی تھی۔ شہباز شریف والی ویڈیو وائرل ہونے پر ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیا اور مستحق شخص زاہد کو وہیل چئیر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون عباس سے بات کی تھی اور زاہد کو وہیل چیئر فراہم کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت نے عون عباس کا شکریہ ادا کیا ہے اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک معذور نوجوان شہباز شریف سے وہیل چیئر فراہم کرنے کی درخواست کررہا تھا۔