لاہور: (دنیا نیوز) ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا۔ 24 گھنٹوں میں بل قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا گیا۔
بل کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کردی گئی، ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18 ہزار روپے سے بڑھ کر 80 روپے ماہانہ ہو گئی۔ ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔
اسی طرح یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار، مہمانداری کا ماہانہ الاونس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا، اس وقت ارکان اسمبلی کو 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں، نئے بل کی منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کو ایک لاکھ 92 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔