ملتان: (دنیا نیوز) پرو وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پر فائرنگ کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاج کیا، انھوں نے او پی ڈی بند کر دیں اور ملزمان کو سزا اور ڈاکٹروں کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود نشتر میڈیکل یونیورسٹی پر فائرنگ کے معاملے پرنشترہسپتال کے ڈاکٹروں نےاحتجاج کیا، اس دوران ڈاکٹروں نے واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹروں نے احتجاجا نشتر اسپتال کی او پی ڈیز بند کر دیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں،سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو سیکیورٹی دی جائے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔