لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے صنعتی مزدوروں کے لئے مزدور تحفظ رعائتی کارڈ کا اعلان کر دیا، اس کارڈ پر مزدور یوٹیلٹی سٹورز اور پرائیوٹ سٹورز پر 10 سے 20 فیصد رعائت پر خریداری کرسکیں گے۔
حکومت پنجاب نے ہنرمند رجسٹرڈ لیبر کو مزدور تحفظ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ مزدور کی کم از کم تنخواہ بھی ساڑھے 16 ہزار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مزدور تحفظ کا رڈ پر صنعتی کارکن یوٹیلٹی سٹورز اور پرائیویٹ سٹورز پر رعائتی خریداری کر سکیں گے۔ تمام اقدامات کا باضابطہ اعلان یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر کیا جائے گا۔