لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈاکٹروں کا سروس سٹرکچر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے مطابق بھرتی والے اضلاع میں 5 سال سروس لازمی کرنا ہو گی۔ تبدیلی کو قانونی شکل دینے کیلئے اسمبلی سیشن میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
سروس سٹرکچر کے مطابق جس اضلاع سے ڈاکٹر بھرتی ہونگے وہاں ڈاکٹروں کو 5 سال سروس لازمی کرنا ہو گی۔ پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن میں ڈاکٹرز کے سروس سٹرکچر کا قانون جلد منظور کروانے کا امکان ہے جس کا قانونی مسودہ تیار کر کے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فورم سے اکثر احتجاج کرتے رہتے ہیں جن میں مریضوں کی جان تک چلی جاتی ہے۔ حکومت اس شعبے میں کچھ اصلاحات چاہتی ہے، مذکورہ تبدیلی اسی سمت میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔