قصور: (دنیا نیوز) قصور میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، بہن کو چھیڑنے کے شک پر نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
قصور کے رہائشی امانت پر صبغت اللہ اور عامر نے بہن کو چھیڑنے کے الزام میں تشدد کیا، ملزمان نے امانت پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی اور منہ کھولنے پر اسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔