ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا جس میں دو ٹی ایم اے اہلکار جاں بحق ہو گئے جن کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقے میں ایک ماہ کے دوران 11افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے انتہائی جان گنجان آباد علاقے اسلامیہ کالونی کی مین گلی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو تحصیل میونسپل ایڈمیسٹریشن اہلکار جاں بحق ہوگئے، واردات کے بعد ٹارگٹ کلر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ واقعہ مسلم بازار پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں پچیس 25 روز کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں گیارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ابھی تک پولیس کسی ایک واقعے کے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد شہر میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کےلئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔