کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں گزشتہ روز مفتی تقی عثمانی پر حملے کے دوران شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔
نمازجنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، آئی جی سندھ کلیم امام، صوبائی وزیر بلدیات اور رینجرز افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شہید اہلکار فاروق کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔