قومی داخلی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مختلف اقدامات پرغور

Last Updated On 28 March,2019 03:26 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی داخلی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں مدارس اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدمیں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر کئے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراشاہ محمودقریشی، اسدعمر، شفقت محمود، وزیرمذہبی امورنورالحق قادری، وزیرمملکت شہریارآفریدی، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی سیکریٹریز،ڈی جی آئی بی، صوبائی چیف سیکریٹریز،آئی جی پولیس، صوبائی سیکریٹریز، اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدمیں پیشرفت پر غور کے ساتھ ساتھ زیرتعلیم کی جانب سے مدارس اصلاحات کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے انتہاپسندی اوردہشتگردی کیخلاف ملک گیراقدامات کاجائزہ لیا اور سیکیورٹی حکام کی طرف سے دہشتگردی کیخلاف آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر کیےگئےاقدامات کاجائزہ بھی لیا گیا۔