اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ایکشن پلان پرعملدآمد کس حد تک ہوا، کالعدم تنظیموں کے اثاثے کتنے منجمد کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج اجلاس طلب کر لیا۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے اور عملدرآمد رپورٹس وزارت داخلہ کو بھجوانے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔ جس پر محکمہ داخلہ پنجاب اور خیبرپختوانخوا کے محکمہ داخلہ کی جانب سے رپورٹس وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے، تمام صوبائی سیکرٹریز داخلہ کو اجلاس میں شریک ہونے کے احکامات بھی دئیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مزید اہم نکات شامل کئے جائیں گے۔