وزیراعظم نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا

Last Updated On 03 April,2019 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی سربراہی میں 22 نوجوانوں پر مشتمل یوتھ کونسل بے روزگاری، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت یوتھ کونسل قائم کی جائے گی، یوتھ کونسل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 22 نوجوانوں پر مشتمل ہو گی۔ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان شامل ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے، کونسل وزیراعظم کو نوجوانوں سے متعلق امور اور پالیسی سازی پر تجاویز دے گی۔ یوتھ کونسل بے روزگاری، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔
 

Advertisement