اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ قانون پر عمل درآمد سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کیجس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال، آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی ریاست کا اہم ترین جزو ہے۔ یکساں نظام قانون ہی انصاف کی بنیاد مضبوط کر سکتا ہے۔ قانون کی بالا دستی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت قانون پر عمل درآمد سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب کا مضبوط نظام کرپٹ مافیا کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ پاکستان تیزی سے معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ موجودہ حکومت کے حالیہ اقدامات پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کرپشن مخالف مہم میں پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے۔