سوات: (روزنامہ دنیا) ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوشن کی سفارش پر ہیلی کاپٹر سکینڈل سے عمران خان کا نام ملزموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔
ملزموں پر الزام تھا کہ ان کی جانب سے حکومتی ہیلی کاپٹر کثرتِ استعمال کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کو پورا وقت استعمال کرنے کے بعد کاغذوں میں آدھا وقت دکھایا گیا، خرچہ بھی 80 ہزار روپے فی گھنٹہ کے بجائے 28 ہزار روپے دکھایا گیا۔ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تو اسے پرزوں کی شکل میں مرمت کے لیے کراچی بھجوا دیا گیا۔
دوسری جانب مالم جبہ اراضی سکینڈل میں پرویز خٹک کو ریلیف دے دیا گیا البتہ دیگر ملزموں کا نام فہرست میں شامل رہے گا۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، سینیٹر محسن عزیز اور ایم ڈی ٹورازم کا نام بھی اس سکینڈل میں موجود ہے جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔