راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف، حمزہ اور سلمان کا کیس بہت سنجیدہ ہے، شہباز شریف کی سیاست بڑے بھائی سے علیحدہ ہے، انہیں گرین سگنل اور این آر او مانگتے دیکھا ہے، آصف زرداری کا فالودے والا اور شہباز شریف کا ہتھوڑے والا ایک ہی نکل آئے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کیساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، کل بھی 5 ملاقاتیں ہوئیں، 27 اپریل کو ایم ایل ون پر دستخط ہونگے، منصوبے پر دستخط ہونے کے بعد ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دوں گا، نواز شریف اور شہباز شریف نے جو قوم کا پیسہ لوٹا اس پر قوم روزانہ کا 7 ارب سود ادا کر رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا پوری قوم اکٹھی ہے، مودی نے جنگ کا نقشہ دیا ہے، اگر مودی انتخابات جیت گیا تو پاک بھارت تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے۔