لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح

Last Updated On 30 March,2019 09:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ جہاں لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ جناح ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چین کی معاونت سے ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ غریب طبقے کی فلاح و بہبود سے ہی ملک میں تبدیلی آئے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ملازمین کے لیے ہیلتھ کارڈ اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے درخواست کی ہے، اس معاملے پر وزارت خزانہ سے مشورہ کر کے اعلان کروں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں بہتری لانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ پڑوسی ملک چین کی تکنیکی معاونت کی مدد سے ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اس موقع پر شیخ رشید نے مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر برسائے، ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ سابقہ حکومتوں نے ریلوے سے صرف کمیشن بنائی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے، ریلوے کی بہتری سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، ریلوے کے جدید نظام کے لئے اگلے ماہ چین کا دورہ بھی کریں گے۔
 

Advertisement