پاکستان کا 73 واں یوم آزادی، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

پاکستان کا 73 واں یوم آزادی، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس مو قع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تہترویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات دیئے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کشمیریوں کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دل پر گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی اقدام شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا قائداعظم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔