'پیپلزپارٹی کے رویوں نے سندھ کو تقسیم کیا، صرف اعلان ہونا باقی ہے'

Last Updated On 13 April,2019 03:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے رویوں نے سندھ کو تقسیم کیا، صرف اعلان ہونا باقی ہے، اٹھارویں ترمیم کے نام پر دھوکا دیا گیا، وزیراعظم شق 149 کے تحت صوبے میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی سندھ کو 95 فیصد ریونیو دیتا ہے، متحدہ ہمیشہ اختیارات نچلی سطح پر لے جانے کی حامی رہی، صوبوں کے 35 فیصد وسائل کو نچلی سطح پر دیا جائے۔ انہوں نے کہا صوبائی خود مختاری کے نام پر عام آدمی سے وسائل چھین لیے گئے، کراچی بہت تیزی سے پانی و دیگر مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے، دیہی اور شہری کی تفرقی اب لسانی تفریق میں تبدیل ہوچکی ہے۔

خالد مقبول کا مزید کہنا تھا سندھ کی حکومت نے تعصب کے ریکارڈ پیدا کر دیے ہیں، نیشنلائزیشن کے نام پر مہاجروں کو نقصان پہنچایا گیا، جنہوں نے ملک دولخت کیا اب وہ سندھ بھی تقسیم کر چکے ہیں۔