کراچی: (دنیا نیوز) ابراہیم حیدری میں مچھلیوں کی کٹائی کرنے والی کمپنی کے گڑھے میں گر کر 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس نے مالک کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقہ کورنگی ابراہیم حیدری میں امین فش کمپنی کے اندر مچھلیوں کو محفوظ کرنے والے گڑھے میں گر کر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ایک کی حالت غیر ہے۔ پولیس کے مطابق مزدور کام کر رہے تھے کہ پھسل کر اندر گر گئے۔ کمپنی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مزدوروں کا کہنا ہے کمپنی مالکان کی جانب سے کوئی سیفٹی انتظامات نہیں کئے گئے۔ مرنے والوں میں اقبال الدین، درویش اور زرب علی جبکہ متاثرہ شخص کی شناخت جعفر کے نام سے ہوئی، تمام کا تعلق چترال سے ہے۔