خیرپور ناتھن شاہ میں آگ لگنے سے 20 گھر جل کر راکھ، تین افراد زخمی

Last Updated On 07 April,2019 10:27 am

خیرپور ناتھن شاہ: (دنیا نیوز) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں میں آگ لگنے سے 20 سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے، تین افراد جھلس کر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں عیسی خان تھیبو کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد گھر جل کر راکھ ہو گئے اور لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ حادثے میں تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تاریں گرنے سے گھروں کو آگ لگی۔