سندھ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

Last Updated On 03 April,2019 03:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے سندھ میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ صوبائی ٹاسک فورس کا قیام پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی ٹاسک فورس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ کریں گے۔ ٹاسک فورس حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کی رپورٹ نیکٹا کو پیش کرے گی۔ ٹاسک فورس منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کرے گی۔

ٹاسک فورس میں حساس ادارے سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کسٹم حکام اور ائیرپورٹ انتظامیہ کو منی لانڈرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔ سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور کسٹم حکام چھاپہ مار کارروائیوں میں مدد بھی فراہم کریں گے۔


۔۔