کراچی: (دنیا نیوز) فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رولز 143 پر عملدرآمد کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا اسمبلی رولز کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران پری بجٹ سیشن بلانا اور پانچ روز تک بجٹ تجاویز پر بحث کرنا ہے، قوانین کے باوجود بجٹ 2019-20 کیلئے اجلاس نہیں بلایا گیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پری بجٹ اجلاس بلانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے کہ اسمبلی میں ہماری بات نہیں سنی جا رہی، سپیکر اور وزیراعلیٰ سندھ بوکھلاہٹ میں اسمبلی رولز بھلا بیٹھے ہیں، پیپلزپارٹی والے خوفزدہ ہیں کہ پاپا اور پھوپھو پکڑے جائیں گے۔
فردوس شمیم نقوی کی گفتگو کے دوران وہاں موجود بعض افراد نے پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت پر تنقید کی تو اپوزیشن لیڈر گفتگو ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔