لودھراں: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین کا کہنا ہے جہاں جاتا ہوں وزیر اعظم کی خواہش پر جاتا ہوں، شاہ محمود سمیت کوئی بھی ملک کی خدمت سے روک نہیں سکتا۔
شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی معاملات کے حوالے سے صرف وزیر اعظم کو جوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔
There s only one man in my life whom I consider my leader & to whom I m answerable. His name is Imran Khan. I ve stood by his side through thick and thin and will continue to do so till my last breath, IA. What others may say for their own strange reasons does not concern me .
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 1, 2019
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اسکے سامنے جوابداہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہر اتار چڑھاؤ میں ساتھ رہا اور آخری سانس تک رہوں گا۔
جہانگیر ترین بیک گراونڈ میں رہ کر پارٹی کو تجویز دیں: شاہ محمود قریشی
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جہانگیرترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیر ترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے، جہانگیر ترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں، جب آپ سامنے آتے ہیں تو سوال اٹھتے ہیں۔