لاہور: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، دہشت گردی کیخلاف بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہئے، دنیا بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا واضح پیغام دیا، نئے پاکستان میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی جارحیت کے جواب سے دنیا کو پیغام گیا کہ یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی نئی نسل کو چھیڑنا مت،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تحریک انصاف کی کامیابی میں بہت بڑا حصہ نواجونوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہے، اب بس سمت درست اور فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔