کراچی: (دنیا نیوز) عمران اسماعیل کا کہنا ہے سندھ حکومت کو کراچی پیکج پر تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، کراچی پیکج کو لفظوں کی جادوگری کہنے والوں نے کچھ نہیں کیا، گرین لائن پراجیکٹ 8 ماہ میں مکمل ہوگا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی پیکج شہر کی بہتری کے لیے ہے، کراچی پیکج کی رقم بتدریج منصوبوں تک منتقل کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کی ناراضی بے وجہ ہے، وزیراعظم سے ملنے کا وقت نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کو کراچی پیکج پر تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، کے فور کراچی پیکج کا حصہ نہیں، گرین لائن 7 سے 8 ماہ میں مکمل ہوگا، سات منصوبے رواں سال ستمبر میں مکمل ہو جائیں گے۔