اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود سے نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریش کا کہنا تھا سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنرسمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے۔
سہیل محمود نے کہا بہترین ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروںگا۔