اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، بھارت پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، گرے لسٹ کا معاملہ ورثے میں ملا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکل زندگی بسر کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نامساعد حالات کے باوجود کشمیری جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 28 فروری کو پاکستان کی تمام پارلیمانی قیادت کو مسئلہ کشمیر پر مشاورت کی دعوت دی، دونوں جماعتوں کی طرف سے مثبت رسپانس ملا۔