اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اچھے آدمی ہیں۔ خواہش ہےاسدعمردوبارہ کابینہ میں آئیں۔ کسی کو وزارت کا مستقل قلمدان نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کا احساس نہ کرنے والا کابینہ میں نہیں رہے گا۔ پارٹی کا موقف مضبوط اندازمیں قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے مشیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پرکام کیا جائے جبکہ اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی وزراء کی کارکردگی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ اجلاس کے دوران پٹرولیم کی وزارت عارضی طور پر عمر ایوب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔