لاہور: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے لاہور چڑیا گھر کو شیروں اور چیتوں کا تحفہ مل گیا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے چڑیا گھر کے لیے 18 شیر اور چیتے تحفے کے طور پر دیئے گئے ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں دبئی سے شیروں اور چیتوں کی آمد کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی۔
تقریب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ نے شیروں اور چیتوں کو پنجروں میں رکھنے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ دنیا نیوز کے مطابق شیروں اور چیتوں کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےکہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تحفے پر شکر گزار ہیں۔ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں۔ پوری ٹیم متحد ہے۔ ایک ٹیم ورک کے طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔