سعودی عرب، یواے ای مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائیں گے

Last Updated On 31 January,2019 11:23 pm

ابوظبی: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری ذرائع نے ایک مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹوکرنسی متعارف کرانے کے پلان کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی عرب مونیٹری اتھارٹی اور یو اے ای کے سنٹرل بینک کے نمائندگان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی ایبر کے اجراء سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نمائندگان کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی معلامات کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے لیے مقامی لیول پر معاشی ادائیگیوں کے نظام میں مزید آسانیوں کا باعث بنے گا اور اس ڈیجیٹل کرنسی کو قومی کرنسی کا درجہ ملنے سے اس پراجیکٹ میں لوگوں کی دلچسپی واضح طور پر بڑھے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی بھی اس اقدام سے کافی فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس اقدام سے کئی ممالک کے ترسیلات زر میں بھی بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک کرپٹوکرنسی متعارف کروا چکے ہیں جن میں تیونسیا، وینزویلا، روس سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔  

Advertisement