اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے اسد عمر کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کر دی۔ اس وقت تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں، قواعد کے تحت اسد عمر کو پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا، ممبر بننے کےبعد اسد عمر کو قائمہ کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔