کشمور: مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکا، 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 14 May,2019 11:50 am

کشمور: (دنیا نیوز) کشمور ٹول پلازہ پر مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ سے کشمور آنیوالی مسافر وین کا سلنڈر ٹول پلازہ کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔