کراچی: (دنیا نیوز) آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف کو ڈیل کر رہا ہے، پاکستان کو خود مذاکرات کرنے چاہئیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے جیل میں ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں ملتا، اسمبلیاں اس لیے بنائی جاتی ہیں کہ قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اپوزیشن سے اگر اچھے تعلقات نہیں ہیں تو اجلاس چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا خدشہ ہے عمران خان گوربا چوف ثابت نہ ہوں، حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کی تحویل میں دے دیا، نواز شریف کا سیاست میں مستقبل نظر نہیں آتا، مریم نواز سیاست میں آگے آئیں گی۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کا مستقل بہتر رہے گا، پیپلزپارٹی کے معاملات بلاول بھٹو چلا رہے ہیں، پیپلزپارٹی پر اچھے برے دن آتے رہتے ہیں۔