اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق شبر زیدی 2 سال کیلئے اعزازی بنیاد پر چیئرمین تعینات ہوں گے، سلیکشن کمیٹی کے انٹرویو کے بعد شبر زیدی کو تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ اجلاس میں منظوری کی بجائے سمری سرکولیٹ کر کے منظوری لی گئی ہے۔