اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمان کے سامنے رکھا جائے گا، اپوزیشن چاہے تو چارٹر آف اکانومی کیلئے تیار ہیں۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف وفد نے پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات کا کہا، عالمی مالیاتی اداروں کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں نون لیگ کا کوئی رہنما نہیں آیا، آئی ایم ایف وفد سے صرف نوید قمر اور شبلی فراز نے ملاقات کی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا نویں این ایف سی ایوارڈ کا اعلان جلد ہی کر دیں گے، اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنوری میں شروع ہونے والے مذاکرات ابھی تک جاری ہیں، این ایف سی ایوارڈ کی تاریخ دینا مشکل ہے۔