اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) فواد چودھری نے کہا کہ وہ لو گ چاند دیکھتے ہیں جنھیں سامنے بیٹھا بندہ نظر نہیں آتا، رویت ہلال سے متعلق پانچ سال کا کیلنڈر 15 رمضان المبارک سے پہلے آجائے گا، جس کے بعد وہ کابینہ کے پاس جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ تمام علماء ہمارے لئے قابل احترام ہیں، 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے ہم اسے مات دیں گے، پاکستان حلال اتھارٹی اب فعال ہو جائے گی، تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے، ملک میں 1500 کے قریب سرکاری سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بنائیں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا ہم نے وزارت اطلاعات میں بھی اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا، ہم نے کوشش کی کہ ایڈورٹائزمنٹ کے نظام میں شفافیت آئے۔