پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ نے وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر وزراء اور سرکاری آفیسر کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر وزراء اور سرکاری افسران کے استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر اب وزراء اور سرکاری افسران بھی استعمال کرسکیں گے، سرکاری کام کے لئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
وزیراعلیٰ کو اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لینے کا اختیار ہوگا، ہیلی کاپٹر کا استعمال وزیراعلیٰ کی اجازت سے مشروط ہوگا، ہیلی کاپٹر استعمال میں قانونی، مالی و تکنیکی پیچیدگی کے لئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں سیکریٹری ایڈمنسٹریشن، خزانہ، قانون و ڈی جی ایوی ایشن کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی کے 2 ہیلی کاپٹر قدرتی آفات میں امدادی کارروائی کے لئے استعمال کرتے تھے مگر سابقہ حکومت میں زیادہ تر وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔