اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو دل کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم دل کی تکلیف کے باعث وہ اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ ان کی عدم موجودگی میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر انہیں اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا ہے فیصل واوڈا کو انجائنا کی تکلیف ہوئی۔
فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم وہ تکلیف کے باعث پہنچ نہ سکے، ان کی جگہ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیئے۔