شاہدرہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی شاہدرہ کی اہم سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل شمولیت اختیار کر لی ہے۔
پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں مسلم لیگ ن سے ملک طارق محمود اور عبدالوحید بٹ جبکہ پیپلز پارٹی سے کاشف شاہ، ڈاکٹر سعید، یاسر زرگر اور رانا طارق نے شمولیت اختیار کی۔
ان شخصیات کے علاوہ چودھری شبیر، عبدالغفور کھوکھر، وقاص بٹ، فرزانہ، محمد خالد، شیخ محمد عزیز بھی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اظہر مسعود بٹ، عبداللہ خان، عبدالرحمان، دانش خان اور الیاس بٹ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ محمد زاہد اور محمد شفقت سمیت دیگر کارکنان و رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
نئے ساتھیوں کے اعزاز میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد چودھری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔