اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس سے وزرا کی عدم حاضری پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔ صادق سنجرانی نے غیر سنجیدگی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزراء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزراء ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، وزراء کی غیر سنجیدگی سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھوں گا، وزراء اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں، وزراء کو ایوان کے تقدس کا خیال کرنا چاہیے۔