رتوڈیرو میں گیارہ ہزارافراد کی سکرینگ مکمل کر لی: سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز

Last Updated On 14 May,2019 03:51 pm

رتو ڈیرو: (دنیا نیوز) سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر سکندر علی میمن کے مطابق رتوڈیرو میں اب تک گیارہ ہزار افراد کی سکرینگ مکمل کر لی گئی ہے جن میں‌سے 445 افراد کے ٹیسٹ میں وائرس سامنے آیا ہے۔

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں اب تک گیارہ ہزار افراد کی اسکرینگ کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر سکندر علی کے مطابق سکرینگ میں 445 افراد میں ایچ آئی وی وائرس سامنے آیا ہے جن میں سے 356 بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسکرینگ میں 89 افراد میں آیچ آئی وی وائرس سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر سکندر علی کے مطابق سکرینگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ متاثرہ لوگوں کے علاج کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔