آئی ایم ایف ڈیل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، سراج الحق

Last Updated On 14 May,2019 07:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ پاکستان کے اداروں کو گروی رکھ کر مزید قرضے لیے جائیںگے۔

 

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہو، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی، سب ایک نظام کا حصہ ہیں۔ غیر منتخب لوگوں کے ذریعے پاکستان کے اقتصادی معاہدے کیے جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ پاکستان کے اداروں کو گروی رکھ کر مزید قرضے لیے جائیںگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام بجا طور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اپنے لیے نیا پھندا اور غلامی کا طوق سمجھ رہے ہیں۔ بیرون ملک پڑے تین سو 75 ارب ڈالرز واپس لانے کے لیے بھی کچھ نہیں کیا جا رہا۔ عید کے بعد وسیع پیمانے پر رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی۔