لاہور: (دنیا نیوز) ایمنسٹی سکیم پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کالے دھن کی لانڈری ضرور کیجئے لیکن اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک یکساں معاشی مواقع اور انصاف کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ملک کو انصاف کے دہرے معیار کے تحت چلانا بدقسمتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف جے آئی ٹیز، نیب اور ریفرنس تو دوسری طرف ہر معاشی جرم معاف ہیں۔ پی ٹی آئی کچھ پردہ نشینوں کیلئے ایمنسٹی سکیم لے کر آ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نامی اثاثے رکھنا کچھ کیلئے نعمت اور کچھ کیلئے زحمت بنا دیے گئے۔ ریاست کے دہرے معیار ملک میں محرومی اور نفرت کو جنم دیں گے۔