لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی پر بھی یوٹرن لے لیا۔
مریم اورنگزیب نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سکیم کی نقل مارنے میں 9 ماہ لگے۔ وزیراعظم عمران خان ہمارے منصوبے کی نقل تو مار رہے ہیں لیکن اُن پر عملدرآمد کیلئے نواز شریف اور اُن کی تجربہ کار ٹیم جیسی صلاحیت چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سارا لوٹا ہوا مال اور غیر قانونی جائیدادیں حلال ہو جائیں گی۔ عمران خان نے احساس پروگرام کے لئے پیسے بڑھا کر اعتراف کر لیا کہ آئی ایم ایف میں ملک کو گروی رکھنے سے غربت اور غریبوں کی تعداد بڑھے گی۔