حکومت سندھ کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 2 مشیران شامل ہوں گے

Last Updated On 16 May,2019 01:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں کرتے ہوئے نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کے محکمے دئیے جائیں گے۔

سندھ کابینہ میں توسیع کیلئے نام فائنل کرلئے گئے، جن شخصیات کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ا ن میں پیپلز پارٹی کے رہنا نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی شامل ہیں جنہیں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورمحکمہ جنگلات دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں توسیع کے بعد مشیروں کی تعداد پانچ ہوجائے گی جبکہ کابینہ میں وزراء کی تعداد سترہ ہے۔