لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی پولیس کے فکسڈ ڈیلی الاؤنس اور لا اینڈ آرڈر الاؤنس میں اضافے پر غور کیا جائے گا، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اکبر نے کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
دونوں الاؤنسز بڑھنے کے بعد پولیس کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ تشکیل دی گئی کمیٹی 14 روز میں اپنی سفارشات وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوائے گی۔
کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ پنجاب مقرر ہوئے ہیں، کمیٹی میں وزیر قانون، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔