صادق آباد: کے ایل پی روڈ پر بینک میں دھماکا، 19 افراد زخمی

Last Updated On 16 May,2019 03:14 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد کے مقامی بینک میں دھماکے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 صادق آباد میں قومی شاہراہ پر پرائیویٹ بینک میں دھماکہ ہوا جس سے بینک کی بلڈنگ مکمل تباہ ہوگئی جبکہ بینک کے ساتھ والی دکان کی چھت اور دیوار گرنے سے تین افراد ملبہ تلے دب گئے جن کو ریسیکو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں بینک کی عمارت اور فرنیچر مکمل تباہ ہوگیا۔

 ریسیکو نے مجموعی طور پر 19 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکہ سے بینک کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں اور کاریں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ بینک کے سامنے پمپ پر کھڑی بس اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور ریسیکو ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔