لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سنٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔
دنیا نیوز کے مطابق 3 رکنی وفد نے ملاقات سنٹرل پولیس آفس میں کی۔ اس دوران پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس پر تحقیق کیلئے معاہدہ بھی کیا گیا معاہدہ پنجاب پولیس، سنٹر فار اکنامک ریسرچ ان پاکستان اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے درمیان ہوا۔
اس معاہدے کے تحت ماہرین کی ٹیم پنجاب پولیس کے 8787 کمپلینٹ سیل اور خدمت مراکز پرتحقیق کرے گی، تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج سے مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی مرتب کی جائیں گی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عارف نوازخان کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کیلئے پنجاب پولیس اپنے منصوبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔