سیالکوٹ: (دنیا نیوز) بھٹہ چوک میں با اثر افراد نے ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ با اثر افراد گاڑی کی توڑ پھوڑ اور ہوائی کر رہے ہیں۔ اس دوران ملزمان نے ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
دنیا نیوز کے مطابق دونوں فریقین کا آپس میں کھیتوں سے مٹی اٹھانے اور پرانی مقدمہ بازی کا تنازع چل رہا تھا۔