لاہور: (دنیا نیوز) داتا دربار دھماکے کو 6 روز گزر جانے کے باوجود کیس میں کوئی اہم پیشرفت نہ ہو سکی، تحقیقاتی ادارے دھماکے کی تحقیقات مال روڈ دھماکے کی طرز پر کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے ملنے والے فنگر پرنٹ اور ایکسپلوسیو رپورٹ پر بھی کام کیا جا رہا ہے، علاقے کی جیو فینسنگ رپورٹ میں مشکوک پائی جانے والی کالز ریکارڈ کی بھی چھان بین ہو رہی ہے۔ درجنوں افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے،تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ملا۔