اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کے اہم رہنماؤں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے اہم پارٹی اجلاس میں لیگی رہنماؤں اور صوبائی صدور کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔
ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر پر اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر متفق ہوگئیں، اس مقصد کیلئے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی۔